خبرنامہ پاکستان

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب، ایل او سی پر اشتعال انگیزی کیخلاف احتجاج

اسلام آباد(ملت آن لائن)پاکستان نے بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر رگھورام کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر اشتعال انگیزی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔
پاکستان میں بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر رگھو رام کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ 28 جون کو لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے بے گناہ شہری عبدالوہاب شہید جب کہ 4 زخمی ہوئے، بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور انسانی وقار کے خلاف ہے۔ بھارتی حکام واقعہ کی تحقیقات کریں اور زمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔