خبرنامہ پاکستان

ایم ایم اے بحال

ایم ایم اے بحال
کراچی:(ملت آن لائن) مولانا فضل الرحمان، سراج الحق اور اویس نورانی ایک ہو گئے۔ کراچی کی بیٹھک میں متحدہ مجلس عمل بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ مولانا شاہ احمد نورانی مرحوم کی رہائشگاہ پر ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اویس نورانی نے کہا کہ اگلا الیکشن کتاب کے نشان پر لڑا جائے گا، طریقہ کار جلد وضع کر لیں گے، حکومت سے اتحادیوں کی علیحدگی کا فیصلہ ایک ماہ میں کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم ایم اے انتخابی اتحاد ہو گا۔ سراج الحق بولے، شبہات اٹھ رہے ہیں لیکن بروقت انتخابات چاہتے ہیں۔