خبرنامہ پاکستان

ایم کیوایم اورباقی اپوزیشن جماعتوں کےدرمیان معاہدہ ہوگیا‘ ارباب غلام رحیم

ایم کیوایم اورباقی اپوزیشن جماعتوں کےدرمیان معاہدہ ہوگیا‘ ارباب غلام رحیم

کراچی:(ملت آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب غلام رحیم کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ فنکشنل، ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب غلام رحیم نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور باقی اپوزیشن جماعتوں کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل، ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے۔
سینیٹ الیکشن : 52 نشتوں کے لیے پولنگ جاری
انہوں نے کہا کہ سندھ میں سینیٹ الیکشن میں جنرل سیٹ پر فنکشنل لیگ اور ٹیکنوکریٹ پر ایم کیوایم پاکستان کو سپورٹ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان غیر تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے۔ صوبہ سندھ سے سینیٹ کی 12 نشتوں پر انتخاب میں 33 امیدوار مدمقابل ہیں، جنرل نشتوں پر 18، ٹیکنوکریٹ نشتوں پر6، خواتین کی نشتوں پر6 جبکہ اقلیتوں کی نشست پر 3 امیدوار مقابلہ کریں گے۔ سندھ میں سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے 12، ایم کیو ایم پاکستان کے 14 مسلم لیگ فنکشنل کا ایک امیدوار الیکشن لڑ رہا ہے۔