خبرنامہ پاکستان

ایم کیوایم اور پی ایس پی میں‌ عنقریب کیا ہونے والا ہے،جانیے؛ سعید غنی

ایم کیوایم اور

ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں‌ عنقریب کیا ہونے والا ہے،جانیے؛ سعید غنی

کراچی:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں‌ پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان میں اتحاد ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاکستان ان 2017 میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں‌ کراچی میں بھرپور دھاندلی کرکے سیٹیں لی جاتی تھیں، سب کو پتا ہے کہ ایم کیو ایم کس طرح اکثریت حاصل کرتی تھی، مگر اس بار ایسا نہیں‌ ہوگا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں‌ پی ایس پی اور ایم کیوایم پاکستان میں اتحاد ہوگا، لیکن جس طرح پہلے انتخابات میں‌ نتائج تبدیل کیے جاتے تھے، 2018 میں‌ ایسا نہیں‌ ہوگا، اس بار دھاندلی ممکن نہیں۔ نثاراورنوازالگ نہیں ہوں گےایک دوسرے کی کمزوریاں جانتے ہیں، سعید غنی سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں‌ ماضی جیسا ماحول نہیں ہوگا، انھوں‌ نے دعویٰ کیا اگلے انتخابات میں‌ پیپلزپارٹی کراچی سے اکثریت حاصل کرے گی اور ایم کیو ایم پاکستان کو اپنی کئی سیٹوں سے محروم ہونا پڑے گا۔

……………
اس خبر کو بھی پڑھیے…ایم کیو ایم پاکستان کے لیے ایک اور جھٹکا

کراچی:(ملت آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے کراچی میں پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ شیراز وحید 2013 کے عام انتخابات میں کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 123 سے کامیاب ہوئے تھے۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کےعوام کا 24 دسمبر کے جلسے کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہماری بات کراچی والوں کےدل میں اتاری اور کراچی نے اپنی آواز ہماری آواز کے ساتھ ملائی۔ کراچی والوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کے 11 ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلیے الیکشن کمیشن میں درخواست اب تک ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی مئیر ارشد وہرا سمیت 11 رکن اسمبلی پارٹی چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولت اختیار کرچکے ہیں جب کہ سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار نے پارٹی چھوڑنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھی دائر کیا ہے۔