خبرنامہ پاکستان

ایم کیوایم پاکستان کو کس بات کی اجازت مل گئی؟ جانئیے

ایم کیوایم پاکستان کو کس بات کی اجازت مل گئی؟ جانئیے
کراچی:(ملت آن لائن) ایم کیوایم پاکستان کو حیدرآباد اکبری گراونڈ میں جلسے کی اجازت مل گئی۔ متحدہ پاکستان حیدرآباد کا اکبری گراونڈ میں 8 دسمبرکو جلسہ ہو گا، ڈاکٹر فاروق ستار کل حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کا کہنا ہے کہ حیدرآباد انتظامیہ نے زبانی طور پر اکبری گراونڈ لطیف آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کو جلسے کی اجازت دے دی ہے۔ ایم کیو ایم ہر صورت 8 دسمبر کو اکبری گراونڈ میں جلسہ کرے گی۔ انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار اتوار کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے جس کے بعد پیر سے اندرون سندھ کے شہروں کا بھی دورہ کریں گے جہاں جلسے کا انقعاد بھی کیا جائے گا۔ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان نے باغ مصطفی لطیف آباد میں جلسہ کرنے کی درخواست دی تھی جبکہ پی ایس پی نے بھی 8 دسمبر کو ہی باغ مصطفی میں جلسے کی درخواست دی تھی۔ حیدرآباد انتظامیہ کی جانب سے دونوں جماعتوں کو باغ مصطفی میں جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔