خبرنامہ پاکستان

ایم کیوایم کا اپنےقائد سےاعلان لاتعلقی درست اقدام ہے: عابد

ملتان: (آئی این پی) عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد نریندر مودی کے چھوٹے بھائی اور را کے ایجنٹ ہیں، جنہوں نے اپنی تقریر سے قوم اور پاکستان کے وقار کو مجروح کیا جس کیخلاف قانونی کارروائی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم پاکستانی نہیں۔ ایم کیو ایم کی بدقسمتی تھی کہ وہ ان کے سربراہ تھے لیکن پارٹی قائدین کی بروقت علیحدگی درست اقدام ہے جس کو حکومت سراہتی ہے۔ اس موقع پر عابد شیر علی نے حکومت مخالف تحریک پر عمران خان ، طاہر القادری اور شیخ رشید کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔