خبرنامہ پاکستان

ایم کیوایم کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کےشواہد اکٹھےکررہے ہیں: اٹارنی جنرل

اسلام آباد (آئی این پی) اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کے حوالے سے شواہد اکھٹے کر رہے ہیں جس کے بعد ہی پابندی لگانے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا ۔ سپریم کورٹ میں دنیا نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر پابندی سے متعلق قائم کمیٹی کام کر رہی ہے اور متحدہ کی پاکستان مخالف سرگرمیوں سے متعلق شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں ، یہ بھی طے کیا جا رہا ہے کہ کون سی باتیں ملک دشمنی میں آتی ہیں ، حقائق سامنے آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ایم کیو ایم کے خلاف ڈیکلریشن جاری کرنا ہے یا نہیں ۔