خبرنامہ پاکستان

ایم کیوایم کی 2 خواتین ایم پی اے پاک سرزمین پارٹی میں شامل

ایم کیوایم کی

ایم کیوایم کی 2 خواتین ایم پی اے پاک سرزمین پارٹی میں شامل

کراچی:(ملت آن لائن) ایم کیوایم پاکستان کی دو خواتین رکن اسمبلی نائلہ منیر اور ناہید بیگم نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پاکستان ہاؤس کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ایم کیوایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر اور ناہید بیگم نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ نائلہ منیر نے کہا کہ ایم کیوایم میں 31 سال گزارے اور کبھی کرپشن نہیں کی، ایم کیوایم میں اجتماعی نہیں انفرادی سوچ رہ گئی ہے۔ جب کہ ناہید بیگم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں اقراباء پروری اورآپس کی چپقلش ہورہی ہے۔
مصطفیٰ کمال کی گفتگو
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیوایم سے ذاتی دشمنی نہیں، ایم کیوایم کا برینڈ ہی خراب ہوگیا ہے، ہر غلط کام ایم کیوایم سے جوڑ دیا گیا اس پر پورا پاکستان یقین کرتا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے ایم کیوایم پی آئی بی اور بہادرآباد والوں کو بھی پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دی۔