خبرنامہ پاکستان

ایم کیو ایم، پی ایس پی، پیپلز پارٹی کو ہرا سکتے ہیں، پرویز مشرف

ایم کیو ایم، پی ایس پی، پیپلز پارٹی کو ہرا سکتے ہیں، پرویز مشرف
دبئی:(ملت آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی متحد ہو کر نئے نام کے ساتھ ہمارے اتحاد میں شامل ہو جائیں تو پیپلز پارٹی کو مات دی جاسکتی ہے۔
دبئی سے اپنے ویڈیو پیغام میں آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ کراچی کی سیاست میں خواہ مخواہ میرا نام لیاجارہا ہے، اپنے آپ کو ایک گروہ تک محدود نہیں کرسکتا، ایم کیو ایم کی سربراہی کرنا میرے لیے احمقانہ بات ہے اور میں یہ کبھی نہیں کرسکتا، میری سوچ قومی سطح کی ہے جب کہ پی ایس پی نے پیش کش کی نہ ہی سربراہی کروں گا اور اپنی سوچ کی وضاحت پہلے بھی کرچکا ہوں۔ سابق صدر نے کہا کہ میں اپنے آپ کوایک علاقائی یا لسانی جماعت تک محدود نہیں کر سکتا، ایم کیو ایم سے نہیں بلکہ مہاجروں سے ہمدردی ہے مگر میں اپنے آپ کو صرف مہاجر برادری کا لیڈر نہیں سمجھتا، ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد غیرفطری تھا مگر مہاجروں کے لیے اچھا تھا۔ دونوں جماعتیں متحد ہو کر نئے نام کے ساتھ ہمارے اتحاد میں شامل ہوجائیں تو پیر پگاڑا اور دیگر سیاسی قوتوں کو ساتھ ملا کر پیپلز پارٹی کو مات دی جاسکتی ہے، پنجاب میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے فارورڈ بلاکس کو ساتھ ملایا جا سکتا ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ کراچی کی سیاست میں خواہ مخواہ میرا نام لیاجارہا ہے، اپنے آپ کو ایک گروہ تک محدود نہیں کرسکتا، ایم کیو ایم کی سربراہی کرنا میرے لیے احمقانہ بات ہے اور میں یہ کبھی نہیں کرسکتا، میری سوچ قومی سطح کی ہے جب کہ پی ایس پی نے پیش کش کی نہ ہی سربراہی کروں گا اور اپنی سوچ کی وضاحت پہلے بھی کرچکا ہوں۔ سابق صدر نے کہا کہ میں اپنے آپ کوایک علاقائی یا لسانی جماعت تک محدود نہیں کر سکتا، ایم کیو ایم سے نہیں بلکہ مہاجروں سے ہمدردی ہے مگر میں اپنے آپ کو صرف مہاجر برادری کا لیڈر نہیں سمجھتا، ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد غیرفطری تھا مگر مہاجروں کے لیے اچھا تھا۔