خبرنامہ پاکستان

ایم کیو ایم فاروق ستار کے ہاتھ سے نکل گئی ہے: خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر

ایم کیو ایم فاروق ستار کے ہاتھ سے نکل گئی ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اداروں پر تنقید کا ایم کیو ایم اور نواز شریف کا طریقہ کار ایک ہے۔ ایم کیو ایم فاروق ستار کے ہاتھ سے نکل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم فاروق ستار کے ہاتھ سے نکل گئی ہے۔ ایم کیو ایم نے شہری اور دیہی عوام میں دوریاں پیدا کیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے کہا تھا وہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ تسلیم کریں گے۔ ان کا فیصلے کو صدی کا بلیک لا قرار دینا مایوس کن ہے۔ سینئر رہنما نے مخالف پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا ملک کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔ اداروں پر تنقید کا ایم کیو ایم اور نواز شریف کا طریقہ کار ایک ہے۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے کراچی، حیدر آباد اور سکھر کی عوام کو مایوس کیا۔ عوام مایوسی کی حالت میں ایم کیو ایم کو ووٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو احساس ہوگیا یہ لوگ اقتدار کے لیے لڑ رہے ہیں۔ ’ثابت ہوگیا ایم کیو ایم عوام کے حقوق اور تحفظ کے لیے نہیں لڑ رہی‘۔