خبرنامہ پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کی کُل جماعتی کانفرنس آج ہوگی

کراچی(ملت آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کل جماعتی کانفرنس آج ہوگی جس میں پاکستان سرزمین پارٹی، ایم کیو ایم حقیقی سمیت دیگر جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔

گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مختلف وفود سیاسی جماعتوں کو دعوت دینے کے لئے ان کے پاس گئے اور انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم حقیقی سمیت بیشتر جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کی جب کہ کانفرنس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔