خبرنامہ پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد گروپ نے ورکرز اجلاس کیلئے پنڈال سجالیا

ایم کیو ایم پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد گروپ نے ورکرز اجلاس کیلئے پنڈال سجالیا

کراچی:(ملت آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ایک دھڑے کا جنرل ورکرز اجلاس آج کے ڈی اے گراؤنڈ میں ہوگا جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کی جانب سے جنرل ورکرز اجلاس کے لئے کے ڈی اے گراؤنڈ میں کرسیاں لگا دی گئیں جب کہ اسٹیج کی تیاری کا کام جاری ہے۔ اجلاس سے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رہنما خطاب کریں گے اور تنظیمی بحران کے حوالے سے کارکنان کو اعتماد میں لیں گے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی سربراہی سے جبراً فارغ کیے گئے ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی 18 فروری کو انٹرا پارٹی الیکشن کے انتخاب کا اعلان کر رکھا ہے۔ فاروق ستار نے پی آئی بی کالونی میں اپنی رہائشگاہ سے متصل گھر کو الیکشن دفتر قائم کیا ہے جب کہ الیکشن کے ایم سی گراؤنڈ پی آئی بی میں ہوگا۔
………………………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…پاک بحریہ کے سربراہ کی ترک سفیر سے ملاقات

کراچی:(ملت آن لائن) ترکی کے سفیر مصطفیٰ یرداقل نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچے جہاں ان کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کے سفیر مصطفیٰ یرداقل نیول ہیڈ کوارٹر پہنچے۔ ترک سفیر اور نیول چیف کی آپس میں ملاقات بھی ہوئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان بحری دفاعی تعاون کے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عالمی بحری امن کے قیام، بحری قذاقی و دہشت گردی کے خاتمے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ترکی کے سفیر نے امن کے قیام اور بحری قذاقی کی بیخ کنی میں پاکستان نیوی کی کوششوں کو بھی سراہا۔ خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔