خبرنامہ پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی رشتہ ازدواج میں منسلک

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی رشتہ ازدواج میں منسلک

لاہور:(ملت آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی 57 برس کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
رؤف صدیقی کا نکاح مکہ مکرمہ میں شیخ صالح زین العابدین الشیعبی نے پڑھایا۔
نکاح کی تقریب میں ان کے رشتہ داروں اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور سابق وزیر عبدالحسیب بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا ولیمہ 13 اپریل کو کراچی میں ہوگا۔ ابھی تک ان کی اہلیہ کے نام کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ رؤف صدیقی اگست 2013 میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ 2002 سے 2013 کے دوران بھی رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں جبکہ اس دوران وہ سندھ کابینہ کے رکن بھی رہے۔