خبرنامہ پاکستان

ایم کیو ایم کنوینر شپ؛ فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

فاروق ستار اور

ایم کیو ایم کنوینر شپ؛ فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کراچی:(ملت آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کنوینر شپ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایڈووکیٹ بابر ستار کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کی کنوینر شپ اور انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون کے خلاف ہے۔ اس لئے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔
بانی ایم کیو ایم کے خلاف کھڑا ہونے کی سزا
دوسری جانب ایم کیو ایم (پی آئی بی) کے رہنما فیصل سبزواری نے فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے تاہم فاروق ستار نے انہیں ملاقات کا وقت نہیں دیا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنماؤں نے فاروق ستار کی کنوینر شپ اور پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی، فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فاروق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹادیا تھا۔