خبرنامہ پاکستان

ایم کیو ایم کی ڈوبتی کشتی چھوڑیں، سعید غنی کی پیشکش

ایم کیو ایم کی ڈوبتی کشتی چھوڑیں، سعید غنی کی پیشکش

کراچی:(ملت آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے جو لوگ لڑ رہے ہیں وہ بانی کے جرائم میں شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کی ڈوبتی کشتی چھوڑیں، پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ فاروق ستار خود کہہ رہے ہیں کہ اصل مسئلہ کچھ اور ہے، فاروق ستار کو چاہئے کہ وہ بتائیں اصل مسئلہ کیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں وزیر اعلیٰ بننے کا خواب ہر کوئی دیکھ سکتا ہے، کراچی کو ایم کیو ایم نے قومی سیاست سے الگ کرکے رکھا، وقت آگیا کہ کراچی وفاق کی سیاست سے جڑے، چاہتے ہیں کراچی کا ماضی آئندہ آگے نہ بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے لوگوں نے تماشا رچایا ہوا ہے، کراچی کے لوگ اس تماشے سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم میں تذبذب سے ووٹر کو پریشانی کا سامنا ہے، کراچی کے ووٹرز کی بہتر چوائس پیپلزپارٹی ہوسکتی ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم نے غنڈہ گردی سے کراچی کو تباہ کیا، کراچی کی سیاست کا اثر پورے پاکستان پر ہوتا ہے، ماضی میں خوف کے باعث لوگ ایم کیو ایم چھوڑ نہیں سکتے تھے، بانی ایم کیو ایم کا خوف تھا، لوگ پارٹی چھوڑ نہیں سکتے تھے۔
فارم علیحدہ علیحدہ جمع ہوئے، فیصلہ مل کر کریں گے، فاروق ستار
سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں لوگوں کو آزادی سے فیصلے کرنے کا موقع ملا ہے، کراچی پر توجہ دینا پی پی کی ذمہ داری بنتی ہے، ایم کیو ایم کو جس سے خوف ہے اس ہی پر الزام تراشی کرے گی۔ رہنما پیپلزپارٹی نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ اپنے علاوہ کسی کی نہیں سوچتے ہیں۔