خبرنامہ پاکستان

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین پی ایس پی میں شامل

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین پی ایس پی میں شامل

کراچی:(ملت آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین نے پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

پاکستان ہاؤس میں انیس قائم خانی، ڈاکٹر صغیر اور دیگر پی ایس پی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران رکن قومی اسمبلی وسیم حسین نے ایم کیو ایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر وسیم حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں اقتدار اور قبضے کی جنگ جاری ہے، گزشتہ روز انیس قائم خانی سے پہلی ملاقات ہوئی جس کے بعد شمولیت کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام فیصلہ کریں کہ میں صحیح ہوں یا نہیں، اب حیدرآباد سے بھی پی ایس پی میں شمولیت کا آغاز ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ وسیم حسین 2013 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر حیدرآباد کے حلقہ این اے 220 سے کامیاب ہوئے تھے۔

پریس کانفرنس کے دوران پی ایس پی کے صدر انیس قائمخانی نے کہا کہ 2018 میں سندھ میں ہماری جماعت کا وزیراعلیٰ ہوگا اور لوگ لاہور کی طرح کراچی کی مثالیں دیں گے۔