خبرنامہ پاکستان

این آر او کا کہا کس نے اور کون مانگ رہا ہے؟ مریم اورنگزیب

عمران خان کے اپنے

اسلام آباد :(ملت آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قوم کو مایوس کیا، ان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، بتائیں این آر و کا کہا کس نے اور کون مانگ رہا ہے؟

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، انھوں نے کہا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں سعودی عرب سے جو قرض ملا ہے اس کی شرائط کیا ہیں، عوام کوکیا فائدہ پہنچے گا۔

وزیراعظم کی تقریر کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا این آراو کا کہا کس نے اور کون مانگ رہا ہے؟نواز شریف اور شہباز شریف عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی حالت کی ذمے دار موجودہ حکومت ہے، حکومت کے خزانہ خالی ہونے کا بولنے سے سرمایہ کار نہیں آتا، معاشی بد حالی کے ذمے دار وزیراعظم خود ہیں۔

خیال رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں اپنے مخالف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کان کھول کرسن لیں، کسی قسم کا کوئی این آر او نہیں ہوگا، سڑکوں پر آنا ہے، تو ہم کنٹینر دینے کو تیار ہیں، کھانا بھی پہنچائیں گے، کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالیں گے۔

چند روز قبل مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عمران خان کی کابینہ دوستوں اور حواریوں پر مشتمل ہے، خان صاحب بتائیں بجلی گیس کیوں مہنگی کی، دو ماہ میں لوٹا ہوا کتنا مال واپس آیا ہے اور آپ اپنی بہنوں کی جائیداد کی تحقیقات کب شروع کریں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 22 سال تبدیلی کے دعوے کے بعد ایسا وزیراعلیٰ بنایا جو ایک ماہ پہلے پارٹی میں شامل ہوا، اداروں کو فعال بنانے کے بجائے مخالفین کے انتقام پر لگادیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ عمران خان اپنے 100 دن کی نکلی ہوئی ہوا نہ چھپائیں، آپ نے کرپشن کے نام پرغریب کے منہ سے روٹی چھینی ہے، چین نے معاشی پالیسیوں سے قومی آمدن بڑھائی، ڈرامے بازی، تماشے نہیں کیے۔