خبرنامہ پاکستان

این اے 120؛ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

این اے 120؛ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: این اے 120 کے حلقے کے لیے (ن) لیگ کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

این اے 120 کے حلقے کے لیے (ن) لیگ کی امیدوارکلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی گئی ہے۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر، کلثوم نواز، نیب اوردیگرکو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ کلثوم نواز اپنے درست مالی گوشوارے فراہم کرنے اوربالواسطہ یا بلاواسطہ اپنے زیراستعمال اثاثے بتانے میں ناکام رہیں، کلثوم نواز نے جان بوجھ کر اور بدنیتی سے اپنے اثاثے چھپائے جس کے بعد کلثوم نواز آرٹیکل 62،63 کے تحت الیکشن میں حصہ لینے کی اہل نہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کلثوم نواز نے کرپشن جاری رکھنے کیلئے ہر حال میں الیکشن جیتنے کی قسم کھا رکھی ہے جب کہ ان کی جانب سے اپنا اقامہ بھی ظاہر نہیں کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہورہائیکورٹ کا 13 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔