خبرنامہ پاکستان

این اے 120 ؛ عوامی تحریک کا امیدوار تحریک انصاف کے حق میں دستبردار

لاہور(ملت آن لائن)پاکستان عوامی تحریک نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار کو پاکستان تحریک انصاف کے حق میں دستبردار کردیا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں ان کی جماعت کے امیدوار اشتیاق چوہدری پاکستان تحریک انصاف کی امیدورا ڈاکٹر یامسین راشد کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں، اب ان کی جماعت پی ٹی آئی کی امیدوار کی حمایت کرے گی اور اس بات کا فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کہا ہے۔

واضح رہے کہ این اے 120 پر نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں۔

این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز کے کورنگ امیدوار میاں نعمان نے کاغذات نامزدگی واپس لینے سے انکار کردیا۔

میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی این اے 120 کی نشست پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے مسلم لیگ (ن) نے بیگم کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے میاں نعمان کورنگ امیدوار ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے میاں نعمان نے کاغذات نامزدگی واپس لینے سے انکار کردیا ہے اور ان کا کہنا ہےکہ پارٹی قیادت کا حکم ہے کہ کاغذات واپس نہ لوں۔

میاں نعمان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز ہی مسلم لیگ (ن) کی اصل امیدوار ہیں اور وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑیں گے۔

میاں نعمان نے کہا کہ کلثوم نواز شیر اور وہ لیپ ٹاپ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔