خبرنامہ پاکستان

این اے 120 کا ضمنی انتخاب: الیکشن کمیشن کا پرویز ملک کو نوٹس

اسلام آباد(ملت آن لائن) الیکشن کمیشن نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب سے متعلق مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر پرویز ملک سے جواب طلب کرلیا۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر اور وفاقی وزیر پرویز ملک کو این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں کلثوم نواز کی انتخابی مہم کا انچارج مقرر کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ضمن انتخاب کے لیے انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پرویز ملک کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پرویز ملک سے 3 روز میں جواب طلب کیا ہے۔

پرویز ملک کو نوٹس پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر کی درخواست پر جاری کیا گیا جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا ہےکہ پرویز ملک کلثوم نواز کی انتخابی مہم میں حکومتی وسائل استعمال کررہے ہیں جب کہ وہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو ساتھ ملا کر مہم چلارہے ہیں۔

واضح رہے کہ میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی این اے 120 کی نشست پر انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا۔