خبرنامہ پاکستان

این اے 154الیکشن روکنے کے لیے درخواست دائر

این اے 154الیکشن روکنے کے لیے درخواست دائر

اسلام آباد:(ًلت آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد این اے 154لودھراں میں ضمنی الیکشن روکنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزارشاہد اورکزئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل224 کے تحت قومی اسمبلی کی نشست پر آخری 4 ماہ میں انتخابات نہیں ہو سکتے، این اے120کے کامیاب امیدوار نے کامیابی کے 100 دن بعد بھی حلف نہیں اٹھایا، این اے 120 کے انتخابات سے عوام کے پیسے کا ضیاع کیا گیا، نااہل ممبراسمبلی کے پاس نظرثانی درخواست کا اختیار ہے اور بحال ہو سکتا ہے۔ اگر جہانگیر ترین بحال ہو گئے تو انتخاب کالعدم قرار پائے گا، قومی اسمبلی31مئی2018 میں اپنی مدت پوری کرے گی، قومی اسمبلی کے 2 اجلاسوں کے درمیان 120 دن کا وقفہ ہوتا ہے، لہذا 12 فروری کے ضمنی الیکشن کا کامیاب امیدوار قومی اسمبلی نشست کا حلف بھی نہیں لے سکے گا، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

………..

اس خبر کو بھی پڑھیے….این اے 154 ضمنی الیکشن، تحریک انصاف نےاپناامیدوار نامزد کردیا

ملتان: (ملت آن لائن) این اے 154 کی نشست جہانگیر ترین کے نااہل ہونے پر خالی ہو ئی تھی۔ علی خان ترین کل الیکشن کمیشن کے آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ این اے 154 لودھراں ضمنی انتخابات کیلئے تحریک انصاف نے جہانگیر ترین کے بیٹے علی خان ترین کو امیدوار نامزد کر دیا۔ جہانگیر خان ترین کے بیٹے علی خان ترین نے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کر لیے ہیں جو وہ کل الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔ دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے تا حال کوئی امیدوار فائنل نہیں ہو سکا۔ این اے 154 میں ضمنی الیکشن 12 فروری کو ہو گا۔