خبرنامہ پاکستان

این اے 154 : الیکشن کمیشن نےغیرحتمی نتائج کامجموعی گوشوارہ جاری کردیا

الیکشن کمیشن منصفانہ

این اے 154 : الیکشن کمیشن نےغیرحتمی نتائج کامجموعی گوشوارہ جاری کردیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 154 لودھراں ضمنی انتخاب کےغیرحتمی نتائج کا مجموعی گوشوارہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 154 ضمنی انتخاب کےغیرحتمی نتائج کا مجموعی گوشوارہ جاری کردیا جس کےمطابق ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ 52 اعشاریہ 10 فیصد رہا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے اقبال شاہ ایک لاکھ 13ہزار 827 ووٹ لے کر پہلے نمبرپر جبکہ پی ٹی آئی کے علی ترین 87 ہزار571 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار ملک اظہرنے 11ہزار 494 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 3ہزار 762 ووٹ حاصل کیے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق حلقے میں 2لاکھ 21 ہزار سے زائد لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ ضمنی الیکشن میں 3ہزار 305 ووٹ مسترد ہوئے۔
ضمنی الیکشن لودھراں، مسلم لیگ (ن) فاتح، علی ترین ہار گئے
خیال رہے کہ جہانگیرترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں شیر نے بَلے کو پچھاڑ دیا جبکہ تیر فضا میں اُڑان بھرنے سے پہلے ہی زمین بوس ہوگیا۔