خبرنامہ پاکستان

این اے 154 ضمنی الیکشن، تحریک انصاف نےاپناامیدوار نامزد کردیا

این اے 154 ضمنی الیکشن، تحریک انصاف نےاپناامیدوار نامزد کردیا

ملتان: (ملت آن لائن) این اے 154 کی نشست جہانگیر ترین کے نااہل ہونے پر خالی ہو ئی تھی۔ علی خان ترین کل الیکشن کمیشن کے آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ این اے 154 لودھراں ضمنی انتخابات کیلئے تحریک انصاف نے جہانگیر ترین کے بیٹے علی خان ترین کو امیدوار نامزد کر دیا۔ جہانگیر خان ترین کے بیٹے علی خان ترین نے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کر لیے ہیں جو وہ کل الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔ دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے تا حال کوئی امیدوار فائنل نہیں ہو سکا۔ این اے 154 میں ضمنی الیکشن 12 فروری کو ہو گا۔

…………………..

…اس خبر کو بھی پڑھیے….

اب اتحاد کا اس وقت کوئی فائدہ نہیں، مولانا فضل الرحمان

ملتان: (ملت آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف اتحاد کا اس وقت کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ وہ اپنی مدت پوری کر چکی ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن کے لئے متحدہ مجلس عمل بحال ہو چکی، اس کو مزید متحرک بنانے کے لئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے انظمام کے مسئلے میں ہماری جماعت فریق نہیں، ان کی عوام کی رائے اور باہمی اتفاق سے معاملہ طے کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ متنازع صورت میں خود فاٹا کے اندر بھی ایسے فیصلے جو جو اسلام آباد سے مسلط کئے جائینگے، وہ زیادہ مقبول نہیں ثابت ہو سکیں گے۔ اگر فاٹا کے اندر قبائلی عوام آپس میں کوئی دو رائے رکھتے ہیں تو ان کو بھی آپس میں بیٹھ کر مشاورت سے ایک موقف کی طرف جانا چاہیے۔ طاہر القادری سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک سانحہ پر اپنی سیاست کو مرکوز کرنا درست نہیں، سیاست میں مشکلات مصیبتیں بھی آتی ہیں ان کو عبور کر کے آگے جانا چاہیے۔