خبرنامہ پاکستان

این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری

این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری

این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری

لودھراں:(ملت آن لائن) جہانگیرترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی جہانگیرترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست حلقہ این اے 154 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے علی ترین، مسلم لیگ ن کے پیرسید اقبال شاہ، پیپلزپارٹی کے مرزا محمد علی بیگ اور ملک اظہر سندیلہ سمیت 10 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے علی خان ترین اور مسلم لیگ ن کے پیر سید اقبال شاہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں 4 لاکھ 31 ہزار ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لیے 338 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل شفاف رکھنے کے لیے پولیس کے 2 ہزار اور پاک فوج کے جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
جہانگیر ترین نا اہل قرار
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 15 دسمبر کو مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر جہانگیر ترین کو آف شور کمپنی اور اس کے اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا تھا۔