خبرنامہ پاکستان

این اے 154 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگ اور پی ٹی آئی پر جرمانہ

این اے 154 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگ اور پی ٹی آئی پر جرمانہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی پر جرمانہ عائد کردیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار علی ترین پر چالیس ہزار روپے اور ن لیگ کے امیدوار اقبال شاہ پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں امیدواروں نے انتخابی مہم کے لیے پارلیمنٹرینز کو بلا کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ عمران خان، شاہ محمود اور دیگر رہنماؤں نے اس حوالے سے جو جوابات کرائے وہ غیر تسلی بخش ہیں۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جرمانے عائد کئے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہونے والی نشست حلقہ این اے 154 لودھراں میں آج ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔

……………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…ایم کیو ایم میں تبدیلی نہیں بلکہ تطہیر ہوئی، خالد مقبول صدیقی

کراچی:(ملت آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے نئے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں تبدیلی نہیں بلکہ تطہیر ہوئی اب لوگ ایم کیو ایم کو متحدہ ہوتا دیکھیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے نئے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا بوسیدہ نظام کبھی سمجھ نہیں پایا پورے پاکستان کے کارکنان اب ایم کیو ایم کو متحد ہوتا دیکھیں گے، ایم کیو ایم میں تبدیلی نہیں بلکہ تطہیر ہوئی ہے، کارکنوں کی تعداد یہ پیغام دے گی کہ ایم کیو ایم قائم ہے میں نے دوبار ایسی تبدیلی کو پہلے بھی روکا تھا لیکن آج کی تبدیلی بہت نا گزیر تھی۔
رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو ہٹا کر خالد مقبول صدیقی کو کنوینر مقرر کردیا
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب شخصیت کی بات بالکل نہیں ہوگی بلکہ چہرے بدلتے رہیں گے اب ہم اپنے مقصد کے لیے نعرے لگائیں گے کیوں کہ ہماری پوری تاریخ قربانیوں اور ایثار سے بھری پڑی ہے۔ کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہا کہ 22 اگست 2016ء سے لے کر آج تک کے کنوینئر کارکنان کو پی آئی بی طلب کرتے رہے کارکنان اور ذمہ داران وہاں گئے انہوں نے ٹھیک کیا مگر اب آج کا سربراہ تمام ذمہ داران و کارکنان کو یہاں بہادر آباد بلا رہا ہے اور اب یہی کارکنان کا مرکز ہے۔
آج ایم کیو ایم حقیقی ٹو کی بنیاد رکھ دی گئی، فاروق ستار
خالد مقبول صدیقی نے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ پی آئی بی چھوڑ کر بہادر آباد مرکز کو جوائن کرلیں۔ ان کے پیغام پر ایم کیو ایم رہنما گلفراز خٹک نے بھی بہادر آباد کو جوائن کرلیا۔