خبرنامہ پاکستان

این اے245 کراچی میں نامعلوم افراد عامر لیاقت کیخلاف سرگرم

عامرلیاقت حسین

کراچی کےحلقہ این اے دوسوپینتالیس میں نامعلوم افرادسرگرم ہوگئے۔ پی ٹی آئی رہنماعامرلیاقت کےلیےلگائےگئےانتخابی بینرزپرعامرلیاقت کے خلاف ہی پوسٹر لگا دیے۔

دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کےدن قریب آنے کے ساتھ ساتھ مخالفین کی ایک دوسرے پرتنقید جاری ہے۔

عامر لیاقت کے حلقے این اے دوسوپینتالیس طارق روڈ پرنامعلوم افراد نےانتخابی بینرپرعامر لیاقت کے خلاف پوسٹر لگا دیے۔ پوسٹرز پر اب ایسے نہیں چلے گا بھی تحریر ہے۔