خبرنامہ پاکستان

ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں پنڈال سج گیا

ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں پنڈال سج گیا
لاہور:(ملت آن لائن) سابق وزیر اعظم نوازشریف کوئٹہ میں جلسہ گاہ پینچ گئے۔ پرویز رشید، سینیٹر آصف کرمانی اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی ہمراہ ہیں۔ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی اسٹیج پر موجود ہیں۔ سابق وزیراعظم کیساتھ ہیں۔ نواز شریف کوئٹہ میں پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے جلسے سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے جلسے کے لیے ایوب سٹڈیم میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ایوب سٹیڈیم میں پشتونخواء میپ کے جلسے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے، جلسہ گاہ میں 30 ہزار کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں جبکہ سٹیڈیم کے خصوصی انکلوژر سٹیج کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم جلسہ عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ سابق وزیر اعظم کی کوئٹہ آمد پر زرغوان روڈ پر خیر مقدمی پوسٹرز بھی آویزاں گئے گئے ہیں جس پر نواز شریف، محمود خان اور خان عبدالصمد خان اچکزئی کی تصاویر ہیں۔