خبرنامہ پاکستان

ایون فیلڈ ریفرنس: غیرملکی گواہان کے بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ

ایون فیلڈ ریفرنس

ایون فیلڈ ریفرنس: غیرملکی گواہان کے بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ

لندن:(ملت آن لائن) شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے آج دو غیر ملکی گواہوں کے بیانات ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیے ۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے خلاف دائر ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے غیر ملکی گواہان ( رابرٹ ریڈلی اور اختر راجہ) کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے لینے کی اجازت دی تھی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی گواہوں کے بیانات کے لیے لندن پہنچے اور آج صبح برطانوی وقت کے مطابق آٹھ بجے پاکستان ہائی کمیشن میں آئے‘ جہاں پر ویڈیو لنک کے ذریعے فورانزک ماہر رابرٹ ریڈلے اور وکیل راجہ اختر کے بیانات اسلام آباد کی احتساب عدالت میں لیے گئے۔ شریف خاندان کی طرف سے بیرسٹر امجد ملک بھی ہائی کمیشن کے اندر موجود تھے۔ خیال رہے کہ نیب کی جانب سے بیرون ملک 2گواہان کے ویڈیولنک کے ذریعے بیانات ریکارڈکرانےکی درخواست دی گئی تھی‘ جسے عدالت نے منظور کیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹرسردارمظفرعباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ گواہ بیان ریکارڈ کرانے اورشواہد پیش کرنے کے لیے تیارہیں لیکن امن و امان کی صورتحال کے باعث پاکستان آنے سے انکاری ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن میں بیان ریکار ڈ کرانے کی اجازت دی تھی۔