خبرنامہ پاکستان

ایڈووکیٹ جنرل سندھ کاKDA ملازمین کو آج ہی تنخواہیں دینے کا اعلان

ایڈووکیٹ جنرل

ایڈووکیٹ جنرل سندھ کاKDA ملازمین کو آج ہی تنخواہیں دینے کا اعلان

کراچی(ملت آن لائن) ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سپریم کورٹ کے سخت نوٹس کے بعد ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا ملازمین کو آج ہی چیک دینے کااعلان کر دیا۔ کے ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی ۔ سماعت کے دوران جسٹس گلزار نے 98ملازمین کی کے ڈی اے میں واپسی اور انہیں تنخواہ ادا نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا اور
ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی جانب سے پیر تک تنخواہیں ادا کرنے کابیان مسترد کردیا ۔
جسٹس گلزار نے حکم دیا کہ ملازمین کی تنخواہیں پیر کے بجائے آج ہی ادا کی جائیں۔ بینچ نے ریمارکس دیے کہ اکاونٹنٹ جنرل نہ آئے تو وزیراعلی سندھ کو طلب کرلیں گے ، پانچ منٹ میں بتایا جائے کہ تنخواہوں کی ادائیگی آج کیسےممکن بنائی جائے گی ۔ عدالت کے حکم پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ نے دفتر کھول لیا ہے، ملازمین کو آج ہی چیک دیے جائیں گے ۔