خبرنامہ پاکستان

ایکنک نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی

ایکنک نے بھاشا

ایکنک نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں 4 کھرب 74 ارب روپے کی لاگت سے دیامیر بھاشا ڈیم منصوبے کی منظوری دی گئی۔ منصوبے کی تکمیل سے ڈیم میں 6.4 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی جس سے 4500 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
وفاقی کابینہ:دیامیر بھاشا ڈیم کی زمین کے حصول کی منظوری
منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان کی قومی آبی ذخیرہ کی گنجائش 38 سے بڑھ کر 45 روز ہو جائے گی۔ کمیٹی نے 18 ارب 35 کروڑ روپے کی لاگت سے لودھراں، ملتان، خانیوال اور شاہدرہ باغ ریلوے سگنلز کی تبدیلی کی بھی منظوری دی ہے۔ ایکنک نے گوادر، لسبیلہ روزگار معاونت منصوبہ پر نظرثانی کی بھی منظوری دی جس کا مقصد بلوچستان کے 2 اضلاع گوادر اور لسبیلہ میں غربت میں کمی لانا ہے۔ یہ منصوبہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، ماہی پروری اور دیہی بنیادی ڈھانچہ کی بہتری سمیت کئی اہم اقدامات کا حامل منصوبہ ہے۔