خبرنامہ پاکستان

ایک دن آئے گا کہ پارٹی میں نظم و ضبط ہو گا ،ابھی تو نظر نہیں آرہا،عمران خان

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) تحریک انصاف کے کنونشن کے دوران کارکنوں نے اسٹیج پر چڑھنے کے لیے دھکم پیل شروع کردی جس سے بد نظمی پیدا ہوگئی ، عمران خان کارکنوں کو منظم کرنے کیلئے انھیں بار بار نیچے بیٹھنے کی تلقین کرتے رہے ۔بدھ کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سٹوڈنٹ ونگ انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب سے قبل کنونشن کے دوران بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں اسٹیج پر چڑھنے کے لیے دھکم پیل شروع ہو گئی۔جس پر عمران خان نے کارکنوں کو منظم کرنے کے لیے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیچے بیٹھ جاؤ ۔بد نظمی کی صورتحال دیکھتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک دن آئے گا کہ پارٹی میں نظم و ضبط ہو گا ،ابھی تو نظر نہیں آرہا۔