خبرنامہ پاکستان

ایک دوسرےکےدشمن نوازشریف کےخلاف آج اکٹھےہوگئے: مریم نواز

کتنا جھوٹ بولوگے

ایک دوسرےکےدشمن نوازشریف کےخلاف آج اکٹھےہوگئے: مریم نواز

لاہور:(ملت آن لائن) رائے ونڈ میں بیٹھے نوازشریف نے مخالفین کی نیندیں حرام کررکھی ہیں، نواز شریف کا خوف مخالفین کو کھائے جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے لاہور میں‌ خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک اقامے پرنااہلی کے باوجود مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، مخالفین چار سال سے رورہے ہیں اور آگے بھی روتےرہیں گے۔ ن لیگ کی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف مخالفین کےاتحاد بنتےاورٹوٹ رہے ہیں، ایک دوسرے کی شکل نہ دیکھنے والےبھی نواز شریف کے خلاف آج ایک ساتھ بیٹھ گئے ہیں، اس نااہلی سےنوازشریف کمزورنہیں مضبوط ہوا ہے۔ چارچارمرتبہ نوازشریف کا کیس چلا اور کچھ نہیں ملا، جےآئی ٹی بنی اوراب نیب میں بھی نوازشریف کا کیس چل رہاہے، عدالت میں گواہوں کےبیانات سن کرہنسی آتی ہے، گواہوں کویہ ہی نہیں پتا کس چیزکی گواہی دینے آئے ہیں۔ قادری،عمران ساتھ بیٹھنا ثبوت ہے نئی سازش ہورہی ہے،مریم نوا انھوں‌ نے عمران خان پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ عمران خان کے معاملات سپریم کورٹ عمران خان سے بھی بہترجانتی ہے. عمران خان کو کہا گیا کہ چاہے آپ ہو یا نہ ہو، مگر ہماری نظر آپ میں صادق اورامین ہو، اس ناانصافی کاجواب انہیں دینا پڑے گا۔ انھوں‌ نے عدلیہ سے سوال کیا کہ کیا کوئی اپنےبیٹے سے بھی تنخواہ لیتا ہے؟ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقامہ ویزا لینے کے لئے ہوتا ہے، خلیجی ممالک میں نوکری یا کاروبار کے لئے حاصل ویزے کو اقامہ کہتےہیں۔ انھوں‌ نے مزید کہا کہ بادی النظرکاحقیقت میں مطلب ’’بظاہر‘‘ہوتا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن کےدوران کیاگیاوعدہ آج پوراکردیا، ڈی اےوی ہاسٹل کی لیزبحال ہوگئی۔