خبرنامہ پاکستان

ایک طرف کھائی، ایک طرف کنواں،طلال اور دانیال بری طرح پھنس گئے

ایک طرف کھائی

ایک طرف کھائی، ایک طرف کنواں،طلال اور دانیال بری طرح پھنس گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)طلال چوہدری اور دانیال عزیز اگر توہین عدالت کیس میں نا اہل ہو گئے تو ان کا کیرئیر تباہ ہو جائے گا، دانیال اور طلال کو پتہ ہے کہ تب تک ان کی سیاست زندہ ہے جب تک ممبر قومی اسمبلی ہیں ، مریم نواز نے پیغام بھیج دیا ہے کہ عدالت سےمعافی نہیں مانگنی، طلال چوہدری اور دانیا عزیز یہ کیرئیر کے شروع میں ہیں ابھی تو انہوں نے فلائٹ بھری ہے، ان کا ایک الیکشن اگر مس ہو گیا تو ان کیلئے بڑا مسئلہ بن جانا ہے۔ محمد مالک کی اس بات پر کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ ان کو ابھی یہ نہیں پتا کہ یہ اس لئے ابھی انر کورٹ سرکل میں ہیں کیونکہ ایم این اے ہیں ، وزیر ہیں۔ مجھے پنجاب کے ایک وزیر نے کہا کہ دانیال عزیز نے پارٹی کے ساتھ جو کچھ کیا ہے کاشف صاحب! ہماری کیا اوقات رہ گئی ہے، ہم نے شہباز شریف کو جا کر کہا کہ یہاں ایک آدمی (دانیال عزیز )نے اوتھ لینے سے انکار کر دیااور پھر اس کو منسٹر آف سٹیٹ سے پورا وفاقی وزیر بنایا گیا، ہماری کیا اوقات رہ گئی ، ہم تو بول نہیں سکتے کسی کے سامنے، ابھی رکن قومی اسمبلی ہیں، وزیر ہیں، ن لیگ کی کور کمیٹی میں ہیں، ادھر سے باہر ہوئے تو کسی نے پوچھنا تک نہیں انہیں، ان کو یہ بھی خوف اور ڈر ہے کہ ان کی سیاست اس وقت زندہ ہے جب تک یہ خود سیاسی طور پر زندہ ہیں، اور یہ اس وقت تک ہے جب تک یہ لوگ رکن قومی اسمبلی ہیں، میرے کتنے دوست ہیں جو ممبر قومی اسمبلی نہیں رہے اور اب دھکے کھاتے پھر رہے ہیں، اس موقع پر محمد مالک کا کہنا تھا کہ سابقہ تو یہاں آرمی چیف کو کوئی نہیں پوچھتاسابقہ ممبر قومی اسمبلی کوکیا کسی نے پوچھنا ہے۔ ان ساروں کا سروائیول بھی دائو پر لگ چکا ہے، یہ گیم کے اندر ایک اور گیم ہےکہ یہ کیا کھڑے ہونگے ، کیا یہ معافی مانگیں گے؟مجھے تو لگتا ہے کہ مریم نواز نے پیچھے سے پیغام دیا ہے کہ معافی نہیں مانگنی۔