خبرنامہ پاکستان

ایگزیکٹ اسکینڈل؛ شعیب شیخ کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل منظور

ایگزیکٹ اسکینڈل

ایگزیکٹ اسکینڈل؛ شعیب شیخ کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل منظور

کراچی:(ملت آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) شعیب شیخ کی بریت کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں ایگزیکٹ اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شعیب شیخ کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔
منی لانڈرنگ کیس میں شعیب شیخ و دیگر ملزمان کو نوٹس جاری
ہائیکورٹ نے مقدمہ ٹرائل کورٹ سماعت کیلئے بھیج دیتے ہوئے 3 ماہ میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ شعیب شیخ کی بریت کے خلاف اپیل منظور ہونے پر ایف آئی اے کی ٹیم نے احاطہ عدالت سے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش تو شعیب شیخ کے وکلا نے مزاحمت کی۔ وکلا نے کہا کہ عدالت نے شعیب شیخ کی گرفتاری کا کوئی حکم نہیں دیا۔ وکلا نے عدالت میں شیخ شیخ کی 3 دن کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شعیب شیخ کی بریت کا فیصلہ کالعدم ہوا ہے اس لیے انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کریں گے۔ عدالت کی جانب سے حفاظی ضمانت پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔