خبرنامہ پاکستان

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس: شعیب شیخ سے رشوت لینے والا جج برطرف

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس: شعیب شیخ سے رشوت لینے والا جج برطرف

لاہور:(ملت آن لائن)ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں رشوت لے کر شعیب شیخ کو ضمانت پر رہا کرنے والے جج کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ راجہ جواد حسن عباس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادر میمن کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ پرویزالقادرمیمن نے رشوت لے کر ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ کو بری کیا تھا اور سابق ایڈیشنل سیشن جج نے ایگزیکٹ کیس میں 50 لاکھ روپے رشوت وصول کرنے کا اعتراف کیا تھا۔چیئرمین ایگزیکٹ شعیب شیخ کی رہائی کا حکم دیدیا گیا
معطل جج کو برطرفی سے قبل انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر صفائی کا موقع دیا گیا،
معطل جج پرویزالقادرمیمن نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کی 2 رکنی کمیٹی کے سامنے رشوت لینے کا اعتراف کیا۔ دو رکنی کمیٹی کی سفارش پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج کو معطل کر کے الزامات کی انکوائری شروع کی تھی اور چیف جسٹس نے شوکاز نوٹس جاری کر کے جج کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا تھا۔
شعیب شیخ کو بری کرنے کا الزام، ایڈیشنل سیشن جج معطل
خیال رہے کہ یکم ستمبر 2016 کو ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد پرویز عبدالقادر میمن نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سی ای او ایگزیکٹ شعیب شیخ اور وقاص عتیق کی ضمانت دو دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔