خبرنامہ پاکستان

ای او بی آئی کے ڈی جی انویسٹمنٹ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد(آئی این پی )ای او بی آئی میگا کرپشن اسکینڈل میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ای او بی آئی کے ڈی جی انویسٹمنٹ اور فنانس 3روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیے گئے۔ملزمان واحد خورشید اور نجم الثاقب کو سینئر سول جج عبد الغفور کاکٹر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے نجی فرم سے ملی بھگت کر کے 600ملین کا پروجیکٹ پندرہ سو انتالیس ملین میں بنایا۔ملزمان کے ساتھ شریک ملزم ظفر گوندل پہلے ہی گرفتار ہوکر جیل میں ہے،ملزمان مقدمہ میں نامزد ہیں اس لیے رقم کی برآمدگی کے لیے8روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔عدالت نے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کر لی اور 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دئیے گئے۔