خبرنامہ پاکستان

ای سی ایل میں نام ڈالنے کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی سمری تیار

ای سی ایل

ای سی ایل میں نام ڈالنے کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی سمری تیار

اسلام آباد: (ملت آن لائن) ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں کسی بھی شخص کا نام ڈالنے کیلئے طریقہ کار تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزارتِ داخلہ نے سمری تیار کی ہے جس کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سمری میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے یا نکالنے کا فیصلہ 4 رکنی وزارتی کمیٹی، وفاقی کابینہ کی منظوری سے کرتی ہے، اس طریقہ کار کو پورا کرنے تک ملزم کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے تجاویز دی ہیں کہ ای سی ایل میں ڈالنے یا نکالنے کا حتمی اختیار وزیر یا سیکرٹری کو دیدیا جائے یا انہیں فہرست میں ردوبدل کی فوری ضرورت پر فیصلوں کا اختیار ہو اور ان کی توثیق بعد میں وفاقی کابینہ سے لی جائے۔ سمری میں وزارتی کمیٹی کے گزشتہ 739 فیصلوں کی توثیق اور ای سی ایل میں 13 نئے نام شامل کرنے کی منظوری بھی طلب کی گئی ہے۔