خبرنامہ پاکستان

ای سی پی: حکومت اوراپوزیشن میں بارہ بارہ ناموں کا تبادلہ

اسلام آباد: (اے پی پی) پارلیمنٹ ہاؤس میں منگل کو اسحاق ڈار اور خورشید شاہ کی ملاقات کی تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بارہ بارہ ناموں کی فہرست ایک دوسرے کے حوالے کی۔ ان میں حکومت کے تجویز کردہ بارہ نام جبکہ اپوزیشن کے بارہ نام بھی شامل ہیں۔ ہر صوبے سے تین تین نام لئے گئے ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ناموں کی فہرست پی ٹی آئی اور پی پی کو بھی دیدی گئی ہے، سب نے نام میڈیا پر ظاہر نہ کرنے کا حلف بھی اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حلف کا مقصد ناموں کی قبل از وقت تشہیر سے ان کے حوالے سے منفی خبروں کو پھیلنے سے روکنا ہے۔ خورشید شاہ کے مطابق نام ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیا پر نہیں لا ئے جا رہے، ماضی میں اہم عہدوں پر تقرری کیلئے نام سامنے آنے پر تعیناتی سے قبل ہی ان کی کردارکشی شروع ہو جاتی تھی۔