خبرنامہ پاکستان

اے این پی رہنما سینیٹر حاجی عدیل انتقال کر گئے

لاہور (ملت+اے پی پی) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر حاجی عدیل انتقال کر گئے ۔ حاجی عدیل کی عمر بہتر سال تھی ، وہ گردوں کے عارضے مبتلا تھے ، ان کی نماز جنازہ آج چار بجے ادا کی جائے گی ۔ حاجی عدیل کا شمار سینئرسیاستدانوں میں ہوتا ہے ، انہوں نے اے این پی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں حصہ لیا ۔ حاجی عدیل ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اور صوبائی وزیر خزانہ کے عہدے پر بھی تعینات رہے ۔ وہ مارچ 2009 سے 2015 تک سینیٹر اور سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر بھی رہے ۔ حاجی عدیل ڈیرھ سال تک عوامی نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر بھی رہے ۔