خبرنامہ پاکستان

’’اے وطن تیرے اندھیرے مٹائیں گے ہم، مریم اورنگزیب

’’اے وطن تیرے اندھیرے مٹائیں گے ہم، مریم اورنگزیب
اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب ہم بجلی منصوبے لگارہے تھے ایک شخص اداروں اورآئین کوگالی دے رہاتھا، ہم نے وعدہ کیا تھا’’اے وطن تیرے اندھیرے مٹائیں گے ہم‘‘ اور یہ وعدہ اب پورا ہو چکا ہے ،جتنی بجلی پیداوار اس دور میں ہوئی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔پیر کواحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب ہم پاورپراجیکٹس لگارہے تھے ایک شخصکنٹینرپرکھڑاتھااور پارلیمنٹ پر حملہ کر رہا تھا،انہوں نے کہا کہ جب ہم پاورپراجیکٹس لگارہے تھے ایک شخص دھرنادے رہاتھااوراسلام آبادلاک ڈاون کی بات کررہاتھا۔وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ جب ہم پراجیکٹس لگارہے تھے ایک شخص اداروں،آئین کوگالی دے رہاتھا،آج وہی شخص اسی کنٹینرپرکھڑا آئیں بائیں شائیں بول رہاہے،انہوں نے کہا کہ ایک طرف وعدوں کی تکمیل ہورہی ہے،پوراپاکستان دیکھ رہاہے۔