خبرنامہ پاکستان

اے ٹی ایم فراڈ کیس؛ مزید چار ملزمان گرفتار

اے ٹی ایم فراڈ کیس؛ مزید چار ملزمان گرفتار
اسلام آباد(ملت آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اے ٹی ایم فراڈ کیس میں مزید چار ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اسکینڈل میں شاپنگ مال کے کی شئیر بھی ملوث پائے گئے ہیں ٗدو ملزمان شاپنگ مال سے خریداری کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرتے تھے اور اے ٹی ایم میں اسکمنگ ڈیوائس لگاتے تھے۔ایف آئی اے کے مطابق دیگر دو ملزمان چین سے آن لائن شاپنگ کا دھنداکرتے تھے ملزمان کے قبضے سے جعلی ڈیبٹ کارڈ اور مشینوں میں لگائے جانے والے آلات برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ان کو عدالت پیش کر کے دو دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔ایف آئی اے نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ آن لائن شاپنگ کے دوران احتیاط برتی جائے۔اس سے قبل ایف آئی اے کے ڈائریکٹر شکیل درانی نے انکشاف کیا تھا کہ اے ٹی ایم فراڈ میں راولپنڈی سے گرفتار ہونے والے ملزم کا بھارتی ہیکز سے گٹھ جوڑ ہے۔