خبرنامہ پاکستان

اے پی سی کے بہانے متحدہ کے دھڑے پھر ملنے لگے ہیں، منظور وسان

کراچی(ملت آن لائن)وزیرصنعت و تجارت منظور وسان کا کہنا ہے کہ 4 ماہ قبل میں نے کہہ دیا تھا کہ متحدہ کے سارے دھڑے ایک ہی ہیں۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور وسان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بہانے متحدہ کے ناراض دھڑے پھر ملنے لگے ہیں، متحدہ پاکستان اور لندن پہلے سے ہی ایک ہیں، 4 ماہ پہلے بھی میں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ متحدہ کے سارے دھڑے ایک ہی ہیں اب پی ایس پی ، متحدہ اورمہاجر بھی ان کے ساتھ ایک ہوجائیں گے۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں اور رہیں گے کیوں کہ تمام مسائل کا حل جمہوریت میں پنہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مذاکرات پر یقین رکھتی ہیں ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت دی گئی ہے ہم پارٹی مشاورت کے بعد ہی کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کریں گے۔