خبرنامہ پاکستان

بائیس دسمبر سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات ہو گی

لاہور: (ملت+اے پی پی) آج سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات ہو گی۔ؕ مخکہ موسمیات کے مطابق سورج صبح چھ بج کر انسٹھ منٹ پر طلوع ہو گا جبکہ پانچ بج کر چار منٹ پر غروب ہو گا۔ اس طرح دن دس گھنٹے اور رات چودہ گھنٹے پر محیط ہوگی۔ تئیس دسمبر سے رات کا دورانیہ کم جبکہ دن کا دورانیہ بڑھنا شروع ہوجائیگا۔ اسی طرح اکیس مارچ کو رات اور دن کا دورانیہ برابر ہو گا۔