خبرنامہ پاکستان

بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کی لندن سے آمد شروع ہو گئی

لاہور (ملت + آئی این پی) بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کی لندن سے آمد شروع ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق بابا گرو نانک کے جنم دن کی سالانہ تقریبات میں شرکت کے لیے برطانوی سکھ یاتریوں کا وفد پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچ گیا ہے جن کا ائیرپورٹ پر پی آئی اے افسران اور عملے نے استقبال کیا، بعدازاں سکھ وفد کو سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل منتقل کر دیا ۔