خبرنامہ پاکستان

بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات (آج)سے شروع ہوں گی

بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات (آج)سے شروع ہوں گی

شیخوپورہ (ملت آن لائن) سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات آج 2 نومبر سے شروع ہوں گی ان تقریبات میں شرکت کے لئے انگلینڈ، امریکہ، آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا، اور دیگر ممالک کے علاوہ بھارت سے سکھ یاتریوں کے جھتے پاکستان پہنچ گئے ہیں پنجاب حکومت کی طرف سے سکھ یاتریوں کے مزہبی جزبات کے احترام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مراسلہ کے زریعے ہدایت کی گئی ہے کہ سکھ یاتریوں کے پاس سگریٹ نوشی نہ کی جائے اور نہ ہی کوئی شخص نسوار کا استعمال کرے تقریبات کے دوران محکمہ تعلیم ننکانہ صاحب کی طرف سے شہر بھر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن 2 نومبر سے 5 نومبر تک جاری کر دیا گیا ہے سکھ برادری کی حفاظت کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اسی ہدایت کی روشنی میں سکھوں کے گورودواروں کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں 1513پولیس ملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے جن میں 6ڈی ایس پی 20 انسپکٹرز 50 سب انسپکٹر 106 اے ایس آئی 132 ہیڈ کانسٹیبل 1158 کانسٹیبل اور 40 خواتین کانسٹیبل شامل ہیں بابا گورو نانک کی تقریبات کے دوران سیکورٹی انتظامات کے لیے پاک آ رمی اور رینجرز بھی طلب کر لی گئی ہے جو کسی بھی ناگہانی صورت حال کے پیش نظر فو ری کارروائی کر سکے ۔