خبرنامہ پاکستان

بانی ایم کیوایم اورآصف زرداری نےجو کیا، اب ایسا نہیں ہوگا، عمران خان

بانی ایم کیوایم اورآصف زرداری نےجو کیا، اب ایسا نہیں ہوگا، عمران خان

اسلام آباد؛(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ 2013 میں الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کیخلاف الیکشن فکس کرانےکھڑاتھا ، بانی ایم کیوایم اورآصف زرداری نے سندھ میں بندر بانٹ کی، مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 2013 میں الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کیخلاف الیکشن فکس کرنے میں اسٹیٹس کوپارٹیزکے ساتھ تھا، مگر اس بار ہم تیار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم اورآصف زرداری نے سندھ میں بندربانٹ کی۔۔مگر اب ایسا نہیں ہوگا، کیونکہ پی ٹی آئی تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

……………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے….اب تو چین نے بھی تصدیق کر دی ہے، عمران خان

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چین نے کراس بارڈر فنانشل جرائم کی تصدیق کر دی ہے اور سی ای کیپیٹل او انجینئرنگ نے چینی حکام کے سامنے سب راز اگل دیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے اپنے تازہ ٹویٹس میں‌ کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمپنی کے سی ای او فیصل سبحان نے دوران تفتیش چینی حکام کے سامنے تسلیم کیا تھا کہ کمپنی شریف خاندان کے کنٹرول میں‌ تھی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی ای او فیصل سبحان کو پنجاب پولیس نے حراست میں لیا تھا اور فیصل سبحان پر بیان بدلنےکا دباؤ ڈالا گیا۔ عمران خان نے سوال کیا کہ کیا نیب بڑے مالی فراڈ کرنے والوں کو اپنے شکنجے میں کسے گی؟ یاد رہے کہ ملتان میٹرو کرپشن اسکینڈل گذشتہ برس سامنے آیا تھا، جس کی تفتیش کے لیے چینی حکام بھی پاکستان آئے تھے، جنھوں‌ نے کیپٹیل انجیئنرنگ کے اعلیٰ‌حکام سے ملاقاتیں کیں۔ شہباز شریف ملتان میٹرو منصوبے میں پونے 2 کروڑ ڈالر کی کرپشن میں ملوث نکلے چینی حکام کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں فیصل سبحان کا یہ موقف درج ہے کہ کمپنی کو شریف خاندان کنٹرول کیا کرتا تھا۔ عمران خان نے اپنے ٹویٹس میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے کے حصے بھی شیئر کیے۔