خبرنامہ پاکستان

بان کی مون کامقبوضہ کشمیرکی کشیدہ صورتحال پرتشویش کا اظہار

نیو یارک:(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بان کی مون مقبوضہ کو کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والے بے گناہ کشمیریوں کے قتل پر نہ صرف تشویش ہے بلکہ بان کی مون نے اس صورتحال کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں جاری کشید گی پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم کشمیریوں کی شہادت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والی احتجاجی لہر کو دبانے کے لئے بھارتی فوج کی کارروائیوں میں شہادتوں کی تعداد 30 ہوگئی جب کہ وادی میں کرفیو کا عالم ہے۔