خبرنامہ پاکستان

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری

بجلی صارفین کے

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری

اسلام آباد:(ملت آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 11 پیسےفی یونٹ کی کمی کی منظوری دے دی ہے تاہم اس کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا چیئرمین طارق سدوزئی کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 11 پیسے فی یونٹ کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو ایک ماہ میں 25 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا تاہم کے الیکٹرک، 300 یونٹ استعمال کرنے والے اور زرعی صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا۔

…………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…سونے کی تولہ قیمت میں اچانک1000روپے کا اضافہ

کراچی:(ملت آن لائن) سونے کی قیمتوں میں بدھ کو نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1286 ڈالر فی اونس پر پہنچنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں اچانک 1000 روپے تک بڑھا دی گئیں۔ سونے کی تولہ قیمت گزشتہ روز 56ہزار 200 روپے ہو گئی جبکہ منگل کو 55 ہزار200 روپے تھی، اسی طرح سونے کی 10 گرام قیمت بھی 857 روپے کے اضافے سے 48 ہزار 171 روپے ہوگئی۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی بدھ کو اضافہ ریکارڈ کیاگیا، چاندی کی عالمی قیمت 22 سینٹ بڑھ کر 16.65 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ مقامی مارکیٹس میں چاندی کی تولہ قیمت 20 روپے کے اضافے سے 830 اور 10 گرام 17.14 روپے بڑھ کر 711.42 روپے ریکارڈ کی گئی۔