خبرنامہ پاکستان

بجلی پیداوار سے متعلق وزیر اعظم کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں: فواد چوہدری

بجلی پیداوار سے متعلق وزیر اعظم کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بجلی پیداوار سے متعلق وزیر اعظم کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں۔ وزیر اعظم نیپرا کے اعداد و شمار پر نگاہ ڈالتے تو شاید دعویٰ نہ کرتے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بجلی پیداوار سے متعلق وزیر اعظم کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نیپرا کے اعداد و شمار پر نگاہ ڈالتے تو شاید یہ دعویٰ نہ کرتے۔ گردشی قرضوں کا ایک ہزار ارب تک پہنچ جانا حکومتی نا اہلی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 5 سال میں لیگی حکومت نے 5 ہزار 7 سو 55 میگا واٹ استعداد کے پلانٹس لگائے۔ پلانٹس مکمل پیدواری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنے میں ناکام رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی طور پر مسلم لیگ ن نے 5 سال میں اوسطاً 1670 میگا واٹ بجلی پیدا کی۔ لگائے گئے منصوبوں سے بجلی کی لاگت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ پاکستان میں بجلی کی لاگت جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 5 سال میں بجلی کے نظام میں بہتری کے لیے سنجیدہ محنت نہیں کی۔ بجلی کی ترسیل کا نظام بدستور بوسیدہ اور انتہائی کم صلاحیت کا حامل ہے۔