خبرنامہ پاکستان

بجلی کا بریک ڈائون اربوں کےبقایا جات کی عدم ادائیگی پرہوا

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) ملک میں بجلی بریک ڈاون ، آئی پی پیز نے حکومتی دعویٰ کا پول کھول دیا ۔ اربوں کے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر چار پرائیویٹ بجلی گھروں نے پیداوار بند کر دی ۔ متعدد علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں ۔ فنی خرابی کا ڈرامہ فلاپ ۔ بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن آئی پی پیز کی پیداوار بندش کا نتیجہ نکلا ۔ بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ سے زیادہ ، لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گا ۔ جی ہاں ! حبکو ، لبرٹی ، اینگرو ، لاکھڑا اور ہالمور نے بقایا جات کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی کی پیداوار بند کر دی ۔ 25 سو میگا واٹ بجلی قومی گرڈ سے آئوٹ ہوئی اور لاہور سے پشاور اور کشمیر تک بتی گل ہو گئی ۔ نجی بجلی گھروں کے مطابق حکومت نے کئی ماہ سے ادائیگیاں نہیں کیں جس کے باعث وہ فرنس آئل نہیں خرید سکتے ۔ جب تک بقایا جات کی ادائیگی نہیں ہوتی بجلی کی پیداوار شروع نہیں کی جائے گی